سجائے دو جہاں رب نے جنابِ مصطفیٰ آئے
بہارِ جاں فزا آئے خدا کے دلربا آئے
مبارک ہو گنہگارو منا لو خوشیاں بیمارو
غمِ دل کی دوا بن کر کریمِ دو سریٰ آئے
بہارو پھول برساؤ سلامی ابرِ رحمت دیں
نبی پیارے عطا بن کر دہر کا آسری آئے
ہے الفت کی گھٹا چھائی جہاں گلزار لگتا ہے
رسولِ مجتبیٰ آئے نگارِ انبیا آئے
عیاں ہے چاند تاروں سے فضائے آسماں پر یوں
جمالِ دو سریٰ جانم جمیلِ کبریا آئے
یہ مومن کو بشارت ہے بچھا دے اپنے دامن کو
شہنشاہِ سخا آئے کرم کی انتہا آئے
نبی کونین کے سرور خدا کے پیارے پیغمبر
ثنا محمود کر اُن کی سخی صلے علیٰ آئے

8