ہے عرضی نبی جی مقدر سنواریں |
ادب سے کریمی حزیں یہ پکاریں |
جو سننے میں آتی ہے آواز دل سے |
پکاریں ہیں آقا یہ پردے اتاریں |
لئے کاسہ خالی چلیں گے مدینے |
کہیں گے سخی سے نصیبہ نکھاریں |
شہے دو سریٰ سے ملے گی وہ ہمت |
جو دیکھے جمالِ نبی کی بہاریں |
کرم کی مدینے میں برسات ہے جو |
چلیں گے مدینے وہ دیکھیں گے دھاریں |
کریں گے ندائیں سخی جی نظر ہو |
کہ نامے سے ہمرے خطائیں اتاریں |
بلا لیں مدینے خطا کار کو بھی |
ہے محمود عاصی یہ طالع سنواریں |
معلومات