اک دوست (سر کفایت اللہ) کے نام |
آزاد نظم |
" میرے اشعار" |
کل اک دوست یہ کہنے لگے |
بن محبوب کے بیت ترے |
ہیں قرطاس پہ گیت ترے |
یہ امکان بڑا ہے عجب |
کر لیتے ہو یہ کیسے غضب |
میرے سامنے ایک مگس |
رس گل کا پی رہی تھی وہ |
دیکھا وہیں اک اور منظر |
اوس بھی گل سے ملنے لگی |
یہ سب کچھ جو دکھایا اسے |
من میں رہنے والے اک |
شاعر سے ملوایا اسے |
کہہ کے بیت بتایا اسے |
فطرت کے ایسے ہی ملن |
مجھ سے لکھوا لیتے ہیں شعر |
معلومات