| ہم نے کھلیانوں میں کاٹی بھوک، بوئی بھوک ہے |
| خواب کیا ہوں گے کہ آنکھوں میں پروئی بھوک ہے |
| بد گمانی آپ کو لاحق ہوئی ہے بے سبب |
| اور کوئی بھی نہیں بستر پہ، سوئی بھوک ہے |
| دو دنوں سے اک نوالہ حلق سے اترا نہ تھا |
| چپ رہے بچے مرے لیکن وہ روئی بھوک ہے |
| منتقل ہونا تھا ہم کو ایک سے دوجے مکاں |
| کچھ نہ تھا سامان بس ہم نے تو ڈھوئی بھوک ہے |
| سامنے میرے وہ کھاتے ہیں مرغن سی غذا |
| دیکھنا کیا ان کی جانب، مجھ کو کوئی بھوک ہے؟ |
| اس نے بولا ایک دو، میں نے کہا روٹی میاں |
| کیا کہوں میرے خیالوں میں سموئی بھوک ہے |
| ہم لباسوں پر لیے پھرتے تھے داغِ مفلسی |
| کچھ نہیں دھویا ہے ہم نے صرف دھوئی بھوک ہے |
| ہم بڑے قد کے بڑے انسان تھے پر کیا کریں |
| لا کے دنیا کے سمندر میں ڈبوئی بھوک ہے |
| پاس اپنے تھا ہی کیا جو ہم گنوا دیتے رشیدؔ |
| مفلسی اپنا مقدّر تھی سو کھوئی بھوک ہے |
| رشید حسرتؔ، کوئٹہ |
| ۱۷، نومبر، ۲۰۲۶ |
معلومات