یارب تو مومنوں کا قبلہ درست کر دے
بہکے ہوئے دلوں کا قبلہ درست کر دے
آپس میں لڑ رہے ہیں سب مسلمان بھائی
گھر کے محافظوں کا قبلہ درست کر دے
قصرِ سفید سے اب لیتے ہیں یہ ہدائت
کعبے کے خادموں کا قبلہ درست کر دے
غیروں کی سازشوں نے نفرت کا بیج بویا
بےعقل حاکموں کا قبلہ درست کر دے
اس کارواں کو پھر اک رہبر نیا عطا کر
بھٹکےمسافروں کا قبلہ درست کر د ے

0
41