کام کا جب حساب ہوتا ہے
ہر قدم پر عتاب ہوتا ہے
دین مغلوب کفر غالب ہو
وقت وہ انقلاب ہوتا ہے
قوم وہ انقلاب لائے گی
پاس جب اس کے خواب ہوتا ہے
ہاتھ آئے نہ کامیابی جب
جرم کا ارتکاب ہوتا ہے
جب بھی ہوتا ہے شوق دید مجھے
آپ کو کیوں حجاب ہوتا ہے
غیر پر اعتباؔر مت کرنا
ہم سے ہی کیوں خطاب ہوتا ہے

10