مژدہ نبی کو رب نے قرآں میں یوں دیا |
قُل کے امر کو اُن کا اعزاز کر دیا |
سب سے بڑی خبر ہے ہادی سے جو ملی |
واحد صمد ہے خالق ہستی نے سن لیا |
سرکارِ دوسریٰ ہیں مقصودِ کائنات |
یکتا جنہیں خدا نے مخلوق میں کیا |
مالک احد خدا ہے اس کائنات کا |
سرکارِ دو جہاں ہیں محبوبِ کبریا |
پیارے حبیبِ رب ہیں دولہائے دو جہاں |
وہ حشر کا ہے میداں جن کے لئے سجا |
حمدِ خدا سے تر ہے کونین کی زباں |
توصیف مصطفیٰ کی کرتا ہے خود خدا |
محمود لطفِ جاناں مانگو کریم سے |
عشقِ نبی ملا گر سمجھو ملا خدا |
معلومات