| اب تو سچ بولنا بھی بھاری ہے |
| ہر کوئی جھوٹ کا پجاری ہے |
| کتنے چہرے میں اب بدلتا ہوں |
| اب تو مشکل یہ خودشماری ہے |
| شہر میرا منافقوں کا ہے |
| اپنے مطلب کی صرف یاری ہے |
| روز کرتب نئے دکھاتا ہے |
| اپنا سلطان تو مداری ہے |
| ساری دولت سمیٹ لی اس نے |
| اپنے حصے میں ریزگاری ہے |
| اپنے سلطان کے محل دیکھو |
| دل کا پھر بھی مگر بھکاری ہے |
| لوٹ کر لے گیا وطن کو جو |
| اس پہ لوگوں نے جاں نثاری ہے |
| میرے لوگوں کے شغل دیکھو تو |
| میری پہچان شرمساری ہے |
| خوش نہ ہو آج اپنے دشمن پر |
| کل کلاں کو بھی تیری باری ہے |
| سچ کے رستے پہ چل پڑے شاہدؔ |
| یہ بغاوت تو اب بھی جاری ہے |
معلومات