| کہوں کیا اب پرانی ہو گئی ہے |
| محبت بس کہانی ہو گئی ہے |
| وفا کو جس قدر دھکے پڑے ہیں |
| یہ گڑیا بھی سیانی ہو گئی ہے |
| ہمیں بھی درد کہنا آ گیا اب |
| خدا کی مہربانی ہو گئی ہے |
| چمن میں وہ تعصب ہے کہ دیکھو |
| کلی حیرت سے پانی ہو گئی ہے |
| مبارک ہو شہیدو!، تم کو حاصل |
| حیاتِ جاودانی ہو گئی ہے |
معلومات