| اگر میں ہوں مجرم تو مجھ کو سزا دے |
| چلو مجھ کو جلدی سے سولی چڑھا دے |
| خطا اتنی ہے میں نے چاہا تھا بےحد |
| قسم تم کو دل سے لگایا تھا بےحد |
| تجھے ہی دعاؤں میں مانگا تھا بےحد |
| مجھے چھوڑدی کیوں بس اتنا سنا دے |
| ذرا یاد کر ہجر میں ساتھ رہنا |
| وہ میرا تجھے اپنی محبوبہ کہنا |
| وہ ملکر کے باغوں میں اک ساتھ چلنا |
| تو بھولے گی کیسے یہ یادیں بتا دے |
| شب و روز آنکھوں کو دوچار کرنا |
| وفا ہی کرو گی یہ اقرار کرنا |
| مجھے اپنی باتوں میں سرشار کرنا |
| یہ باتیں تھی جھوٹی تو یہ بھی بتا دے |
| اے یونسؔ مجھے موت آتی نہیں کیوں |
| مری روح کو زیست بھاتی نہیں کیوں |
| مری جان جلدی سے جاتی نہیں کیوں |
| کوئی زہر ہی آکے مجھ کو پلا دے |
معلومات