| لباس پارسائی سے شرافت نہیں ملتی |
| ہو نفس سرکش تو حلاوت نہیں ملتی |
| رکھنا ہے باطن کو ملحوظ نظر پند میں |
| غیر پر نگاہ رکھنے سے قوت نہیں ملتی |
| دینے پڑتے ہیں سرانجام کارنامے نمایاں |
| یونہی کسی سالار کو شہرت نہیں ملتی |
| موجود ہیں شہر بابل کے نشانات بھی |
| بغیر حوادث کے چشم عبرت نہیں ملتی |
| گزارنی ہے زندگی ایماں کے سائے میں |
| ناقص یقیں کو ورنہ تقویت نہیں ملتی |
| پار کرنے ہوتے ہیں پہاڑ آلام کے ناصر |
| تبتک تکلیفوں سے راحت نہیں ملتی |
معلومات