حکمتوں کا خزینہ ہے قرآن میں
زندگی کا قرینہ ہے قرآن میں
ڈوبنے سے بچاتا ہے طوفان میں
نوحؑ کا بھی سفینہ ہے قرآن میں
حرمتیں بھی سکھاتا ہے انسان کو
ذکرِ مکہ مدینہ ہے قرآن میں
متقی بھی بناتا ہے رمضان میں
صوم کا بھی مہینہ ہے قرآن میں
ذکرِ رب سے ہے ملتا دلوں کو سکوں
قلب کا بھی سکینہ ہے قرآن میں
چھوڑ دو کام سب جب سنوں تم اذاں
ذکرِ بانگِ ادینہ ہے قرآن میں
سر جھکانے میں مومن کی معراج ہے
سرفرازی کا زینہ ہے قرآن میں
نورِ شمس الضحٰی سے ہے روشن جہاں
سب سے روشن نگینہ ہے قرآن میں
نور کی کرنیں ہیں اللہ کی آیتیں
نور سے کُھلْتا سینہ ہے قرآن میں

0
35