کچھ سخت امتحان مقابل ہمارے ہیں
موجود پر قلیل وسائل ہمارے ہیں
اے کاش گر، جفاکشی احسن نصیب ہو
پھر کامیابی کی رہ بھی بالکل قریب ہو
جب زندگی اداس نظر آتی جائیگی
تو فتح دور بھاگ کھڑی ہوتی جائیگی
مایوس خود سے نہ بھلا ہو سکے اگر
تو جرم کفر سے بری بھی ہو چلے مگر
امید پر ہی دنیا بھی تو چلتی آئی ہے
ارمان کے سہارے ہی یہ بڑھتی آئی ہے
سنگین موڑ صبر سے ناصر گزارنا
بے التفاتی کو بھی ہے بہتر نکھارنا

0
54