جب تو پہلی بار ملا تھا
دل میں پیار کا دیپ جلا تھا
آدمی رات کو ٹوٹ کے تارا
میرے گھر میں آن گرا تھا
ساری دنیا کو ٹھکرا کر
میں نے تم سے پیار کیا تھا
غیر کی باتوں میں تو آ کر
اک دن مجھ سے روٹھ گیا تھا
مدہوشی کے حال میں عاصم
گھر کا رستہ بھول گیا تھا

0
125