صرف ترکیب نہ بتائیں آپ |
کچھ نیا کر کے بھی دکھائیں آپ |
چاہتے ہیں عروج تو سن لیں |
خود کو وقت سحر جگائیں آپ |
وصل کی بات نہ بتائیں خیر |
قصہ ہجر ہی سنائیں آپ |
ویسے مایوس رہتے ہیں رہیۓ |
عید میں عید تو منائیں آپ |
پھر وہی خون وہی لاشیں ہونگی |
نئی سرحد نہ اب بنا ئیں آپ |
دھول زہنوں کی صاف جاۓ |
ایسا اک آئینہ بنائیں آپ |
معلومات