اداسی ہے چھائی دلوں پر ہمارے |
ہمیں ہے مراکش مدد کو پکارے |
ہوئی ہے شہادت ہزاروں کی اب تک |
دبے کتنے ملبے میں ہیں بے سہارے |
کریں غمزدوں کی مدد اس گھڑی جو |
خدایا لگا اُن کی محنت کنارے |
ملے زخمیوں کو شفا کاملہ بھی |
ہو راحت میسر غموں کے جو مارے |
بچا آفتوں سے ہمیں دو جہاں میں |
گزاریں یہ دن ہم ترے ہی سہارے |
معلومات