| اپنی کہانی کا کبھی نوحہ نہ لکھ سکے |
| یوسف تو لکھ دیا پہ زلیخا نہ لکھ سکے |
| لکھنے کی بات آئی تو چھینے گئے قلم |
| اب اس میں کیا کہ ہم سبھی کیا کیا نہ لکھ سکے |
| قاتل کو ہم نے تو کبھی قاتل نہیں لکھا |
| افسوس عیسےٰ کو بھی مسیحا نہ لکھ سکے |
| دو چار حرف جان کے منکر نہ حق سے ہو |
| شانِ خدا کے راز تو موسیٰ نہ لکھ سکے |
| آنکھوں نے تو کیا اسے پورے کا پورا جذب |
| لیکن یہ ہاتھ ویسے کا ویسا نہ لکھ سکے |
معلومات