| جبل نور میں جلوہ آرا ہوئے ہیں |
| شروعات پیغام اولٰی ہو ئے ہیں |
| محمد رسول اللہ کا نام پیارا |
| خدا کے بہت برگزیدہ ہوئے ہیں |
| عرب تا عجم فکر یہ رنگ لائی |
| امڑ کر چمٹ، نام لیوا ہوئے ہیں |
| بڑی جانفشانی فریضہ میں واری |
| بصارت، محن سے صحابہ ہوئے ہیں |
| امم خیر کا شرف بخشا گیا ہے |
| نیابت کے حقدار عظمٰی ہوئے ہیں |
| زیارت مدینہ کی ناصر خواہش |
| سسکتے پریشاں زیادہ ہوئے ہیں |
معلومات