| حضور آپ کے آنے سے دلکشی آئی |
| ہاں گلستانِ الہی میں تازگی آئی |
| چراغ گُل تھے زمانے میں علم و حکمت کے |
| جو آپ آئے چراغوں میں روشنی آئی |
| حرم بے جاں تھا فرقت میں آپ کی آقا |
| حرم میں آپ کی آمد سے زندگی آئی |
| نبی تو آئے پہلے بھی اس زمانے میں |
| جہاں میں آپ کے دم سے شگفتگی آئی |
| صنم گرے ہیں وہ آ کے سبھی ہی قدموں میں |
| سمجھ خدا کی بھی عشقِ نبی سے ہی آئی |
| نا کہکشاں میں چمک نا ہی اوج سورج کی |
| ظہورِ آقا سے افلاک میں خوشی آئی |
| مدد ہے مانگی اے شفقت علی کے بابا سے |
| قلم میں نعت کی نعمت ہے یہ تبھی آئی |
| رائے شفقت عباس چن |
معلومات