| فلک نشینوں کا وار ہوتے ہوئے بچی ہے |
| زمیں کی دھڑکن نثار ہوتے ہوئے بچی ہے |
| ابھی جو خوش ہے کہ دوستوں میں ہے اول اول |
| وہ دشمنوں میں شمار ہوتے ہوئے بچی ہے |
| تمہاری چپ کا یہ مسئلہ ہے کہ اب محبت |
| مروتوں کا شکار ہوتے ہوئے بچی ہے |
| ہماری دھڑکن جو چل رہی ہے بڑے ردھم سے |
| تمہاری آنکھوں کے وار ہوتے ہوئے بچی ہے |
معلومات