بلند افکار ہیں ترے سب ، ہے شاعری بے مثال شاہیؔ |
خدا نے بخشا ہے ذوق تجھ کو ہے شخصیت باکمال شاہیؔ |
ترے تخیّل پے رشک کرتے ہیں ماہرانِ سخن یہاں پر |
عظیم رتبہ تجھے ملا ہے اگر چہ ہے نو نہال شاہیؔ |
تو عکسِ اقبال ہے یقیناً ہماری اس محفلِ سخن میں |
کہ نوجوانوں کو ہے ضرورت عمل بہ روۓ خیالِ شاہیؔ |
ترے عزائم بلند و بالا، ترے مقاصد ہیں نیک و اعلیٰ |
نہاں تو اپنی کتاب میں ہے، ہے لفظ عکسِ جمالِ شاہیؔ |
دعا ہے غازیؔ کی بس یہی اب کہ مولی تجھ کو دوام بخشے |
نہ آۓ تیرے شعور و فن میں کبھی بھی حرفِ زوال شاہیؔ |
معلومات