| چہرے تو پڑھ لیے ہیں دلوں کی خبر نہیں |
| آنکھوں میں جھانکنے کا کسی کو ہنر نہیں |
| سب اپنے اپنے درد چھپائے ہوئے ہیں آج |
| آہو مثال آنکھ کیا اندر سے تر نہیں |
| الفاظ میں تو سب نے محبت سموئی ہے |
| لہجے ہیں کھردرے ہوا ان پر اثر نہیں |
| رستے تمام شہر کے روشن ہیں آج بھی |
| پُر نَو ر دل جو کر سکے وہ رہگزر نہیں |
| کس موڑ پر جدا ہوئے تھے ہم کہ آج بھی |
| وہ سوچتے ہیں ہم ہی رہے ہم سفر نہیں |
| گو فاصلے بھی قرب کی پہچان بن گئے |
| ماتم کناں ہوں ہجر کا کیوں کم شرر نہیں |
| اوروں کے سامنے تو سبھی مطمئن ملے |
| تنہائیوں میں کیا ہو کسی کو خبر نہیں |
| طارِق کسی کے درد کو محسوس کر سکے |
| اس سے بڑا جہان میں کوئی ہنر نہیں |
معلومات