ساقی شراب لا لا ساقی شراب لا |
تھوڑی سی پی پلا لا ساقی شراب لا |
پیمانہ آج شب تُو خالی نہ ہونے دے |
دوں گا تُجھے دُعا لا ساقی شراب لا |
کل شب تھے میکدے میں حیران رند سب |
جب شیخ نے کہا لا ساقی شراب لا |
میرا علاجِ غم بس ہے پاس تیرے ہی |
لا رند کی دوا لا ساقی شراب لا |
رہنے دے پاپ پُن کے شائم تُو فلسفے |
ناصح کو بھول جا لا ساقی شراب لا |
معلومات