گر مجھے تم بھلا نہ پاۓ تو؟
اپنے دل کو لگا نہ پاۓ تو؟
اتنا آسان کچھ نہیں ہوتا
ہجر کا بوجھ اٹھا نہ پاۓ تو؟
اک ملاقات ٹھیک ہے لیکن
تم دلاسے دلا نہ پاۓ تو؟
حسبِ معمول بے وفا ہیں سب
میری قیمت گھٹا نہ پاۓ تو؟
ہجر ہے عمر بھر کا کھو جانا
آپ اپنے میں آ نہ پاۓ تو؟

0
65