سعی کریں گے اگر مل کے آشتی کے لئے
مثال ہو سکے قائم یہ پھر صدی کے لئے
ترس رہی ہیں نگاہیں بھی دید کی خاطر
"ہمارے پاس چلے آؤ دو گھڑی کے لئے"
اداس تم کبھی ہرگز صنم نہ ہو جانا
بہار لوٹے گی گلشن میں دلبری کے لئے
لہو سے سینچ کے گلزار جو بناتے ہیں
وہ لوگ دل بھی جلاتے ہیں روشنی کے لئے
بے لوث بن کے مٹانا ہے ذات کو ناصؔر
جِنہیں چُنیں گے یہاں لوگ رہبری کے لئے

0
50