| محسنِ دو جہاں ہیں ہمارے نبیؐ |
| رحمتِ جسم و جاں ہیں ہمارے نبیؐ |
| تپتے صحرا کو ٹھنڈک عطا ہو گئی |
| لائے ایسا سماں ہیں ہمارے نبیؐ |
| تھے وہ انکاری عورت کی حرمت سے جو |
| بیٹیوں کی اماں ہیں ہمارے نبیؐ |
| دے دیئے سب طریقے ہیں انصاف کے |
| بےکسوں کی زباں ہیں ہمارے نبیؐ |
| تاجروں کو دیئے ایسے زریں اصول |
| سب نظاموں کی جاں ہیں ہمارے نبیؐ |
| ہو گئی ختم ان پر نبوت کہ اب |
| آخری الزماں ہیں ہمارے نبیؐ |
| دشمنی کی فضا جو تھی قائم وہاں |
| امن کے ترجماں ہیں ہمارے نبیؐ |
| آسرا یہ ہے کافی ہمایوں مجھے |
| روزِ محشر وہاں ہیں ہمارے نبیؐ |
| ہمایوں |
معلومات