کس کے گھر میں بہار آئی ہے |
چاندنی رات مسکرائی ہے |
پیار کے دل فریب وعدوں نے |
زندگی خاک میں رلائی ہے |
ہر طرف تم ہی تم نظر آئے |
ہر طرف آپ کی دہائی ہے |
شیخ صاحب سے پوچھ کر آؤ |
پیار کرنے میں کیا برائی ہے |
دل کے راوی میں آپ کی خاطر |
میں نے بارہ دری سجائی ہے |
ایک نصرت کے واسطے عاصم |
زندگی داؤ پر لگائی ہے |
معلومات