| لوگ یوں بھی اداس ہیں میرے |
| میرے بس میں حواس ہیں میرے |
| تیری آنکھوں سے بھرنا چاہوں گا |
| یہ جو خالی گلاس ہیں میرے |
| مجھ سے زنداں میں ملنے آتے تھے |
| غم طبیعت شناس ہیں میرے |
| عشق، یادیں، اسیری، اکتاہٹ |
| دیکھ کتنے لباس ہیں میرے |
| جو ترے ساتھ چلتے پھرتے ہیں |
| میں نہیں ہوں، قیاس ہیں میرے |
| تو نے کس کی کلائی پکڑی ہے |
| شعر تجھ پر پچاس ہیں میرے |
معلومات