| کیسا رشتہ بحال ہونا ہے |
| خاک ہوں، انتقال ہونا ہے |
| اتنا صحرا ہوں چھان کیا ماروں |
| تھک کے آخر نڈھال ہونا ہے |
| وقت مجھ کو تلاش ہے کرتا |
| یعنی پھر سے سوال ہونا ہے |
| دکھ کی ساری کہانیاں لکھ دوں |
| عشق تیرا ملال ہونا ہے |
| اور کتنی پہیلیاں بوجھیں ! |
| چھوڑ، مکڑی کا جال ہونا ہے |
| آگ سوجھی دھواں چھپائیں کیا |
| رونقِ انحِلال ہونا ہے |
| کچھ تقاضے ہیں درد کے شیدؔا |
| زخم کا اندمال ہونا ہے |
معلومات