غزل
چیخیں مکیں کی دَب گئیں ملبے کے شَور سے
چھت گھر کی منہدم ہوئی اِس دَرجہ زَور سے
فکرِ معاش میں مرا گھر ہی اجڑ گیا
فرصت نہ ایک پل ملی، بے فیض دَور سے
طُوفانِ غم میں بہہ گئیں، شاداب کھیتیاں
دل کی زمیں اُجاڑ ہے اَب سَیم و تَھور سے
آسیب زور زور سے ہنستا ہے رُو بَرُو
میں دیکھتا ہوں آئینے کو جتنے غور سے
بَس ایک سانس چین سے لینے دے اَے پِسَر
اَب دَو قَدم ہی دُور ہوں میں اپنی گھور سے
آغوش میں زمین چھپا لے، خدا کرے
مجھ کو پناہ چاہیے، احمد کے جَور سے
کر کے شہاب شُکریہ اِس توڑ پھوڑ کا
تعمیرِ نُو کی ٹھان لو پھر زَور و شَور سے
شہاب احمد
نومبر ۱۹ ۲۰۲۷
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن

0
8