ترے خیال سے دل میں نیا گداز ہوا
مرے سکوت میں اک نغمۂ نیاز ہوا
وہ ایک لمس کہ جس نے بدل دیا سب کچھ
میرا وجود بھی میرے لئے مجاز ہوا
کسی کی چشمِ کرم کا یہ معجزہ دیکھو
غبارِ زیست کو بھی ہجرتوں پہ ناز ہوا
نہ جانے کون سی تاثیر تھی محبت میں
جو دل کا درد بھی جینے کا اک جواز ہوا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
اسی کے دم سے نیا عہدِ امتیاز ہوا
میں اپنے آپ سے ملنے جو ایک دن نکلا
ہر ایک راستہ مجھ پر رہِ دراز ہوا
نہ تخت و تاج کی خواہش طلب نہ شہرت کی
ترے خلوص سے دل ایسا بے نیاز ہوا
کمال دیکھ محبّت کا معجزہ طارِق
جو خاکسا ر ہوا ہے وہ سرفراز ہوا

0
3