آؤ کر لیتے ہیں عہد و پیماں
یہ محبت رکھیں گے یوں ہی جواں
رہے قائم یوں ہی ملنے کی تڑپ
ہم میں حائل نہ رہے اک بھی گماں
رہے یہ شوق جواں تا دمِ مرگ
بعد از مرگ بھی ہو یہ عیاں
تیرے چہرے پہ رہے عکسِ جہاں
ادا تیری ہے فقط سارا جہاں
مل ہی جائیں نہ جدا ہونے کو
تو رہے میرے لیے جانِ جہاں
ہمایوںؔ

0
129