زندگی ایک نئی دین کو بخشی تو نے |
لاج ناناﷺ سے کیے عہد کی رکھی تو نے |
قل انا صلاتی جو کہا سرورِ دیں نے |
واہ کیا خوب یہ آیت بھی ہے سمجھی تو نے |
ایک اپنی، بہتر کی علی بابا کی |
رب بھی نازاں ہے نماز اب جو ادا کی تو نے |
ابرِ باراں کو ترستی ہوئی دشتِ کربل |
رشکِ فردوس لہو دے کے بنا دی تو نے |
معلومات