دل جلایا مگر ___ رائگاں جل گیا |
جل گیا سب غمِ بیکراں جل گیا |
گھر مرا چن لیا روشنی کے لئے |
روشنی تو ہوئی پر مکاں جل گیا |
اس میں صیاد کا ہاتھ لگتا مجھے |
میرا پھولوں بھرا گلستاں جل گیا |
ایسی آتش تھی اشکوں کی تاثیر میں |
دل سے یادوں کا ہر ارمغاں جل گیا |
ہم وفا سے جفائیں بجھاتے رہے |
دستِ حامی سے سب کچھ نہاں جل گیا |
جو دھواں اٹھ__ رہا ہے لرزتا ہوا |
دل سے عہدِ وفا کا گماں جل گیا |
ساری خوشیاں ہی بے لطف ہو جائیں گی |
زندگی کا جو باغِ اماں جل گیا |
اس محبت میں ارشدؔ کسے دوش دوں |
اپنی آہوں سے دل کا جہاں جل گیا |
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی |
معلومات