تیرے لیے تلاشے میں آسمان سات
مانی کسی زمیں نے میری نہ کوئی بات
روٹھا زمانہ سارا دشمن خدا ہوا
پکڑا جو تیرا پلو پکڑا جو تیرا ہات
کیسے گزاروں گا میں تجھ بن لعین دن
کیسے گزاروں گا میں تجھ بن یتیم رات
دھوکا ہوا ہے کیسا اک دھوکے باز کو
کیسی ہوئی ہے اس کو دھوکے میں یارو مات
اک وہ ہے اونچا ہے دوجا نا کوئی ہوئے
اونچی نہیں کسی کی دنیا میں کوئی ذات
شاخیں بھی ہم سے واقف سبزہ بھی آشنا
دشت و نگر بھی واقف چاہت سے پات پات

0
55