بے حسی کے اس عہدِ یخ بستہ میں
وہ قامتِ استقامت تھا
اسے معلوم تھا
قرضِ حسین
محض لفظوں سے ادا نہیں ہو گا
تو
اپنے وجود کو نذرِ معنی کر گیا ہے
رقم تاریخ کے پنّوں پہ
وفا کی کہانی کر گیا ہے
دے کر حیات ، دینِ مُحَمَّدی ﷺ کو
اپنی حیات جاودانی کر گیا ہے

8