دھیرے ملتی ہے آسانی مگر کیوں |
جلدی بیتی ہے جوانی مگر کیوں |
تم جو کہتے رہے، ہم جو سنا کیے |
بنتی ہے وہ پریشانی مگر کیوں |
اوروں کی آگ سے جلنا عجب سہی |
ہر باری کی یہ نادانی مگر کیوں |
لوگوں کو چھوڑو، ان کا ہے عجب چلن |
برہم مخلص پہ ہیں جانی مگر کیوں |
کاشف پہلو میں غم، آنکھوں میں دم ابھی |
قسمت کو اب شرم آنی مگر کیوں |
معلومات