| ہر خیر کے قاسم صلے علیٰ کیا فیض سخی سرکار کے ہیں |
| کونین میں جتنی زینت ہے یہ جلوے حُسنِ یار کے ہیں |
| فیاض نگر ہے در اُن کا اور سب سے سخی یہ گھر اُن کا |
| نورانی جس سے خُلد ہوا یہ روپ نبی مختار کے ہیں |
| سرکار کے بردے جو بنتے وہ راہِ نبی پر ہیں چلتے |
| دلدار کے در پر چلتے ہیں بٹیں دان جہاں انوار کے ہیں |
| انوار کے باراں طیبہ میں ہر آن گھٹائے رحمت سے |
| سالار سخی مختار نبی بڑے رتبے سنے اس یار کے ہیں |
| چولہا ہے نبی کے گھر ٹھندا خیرات میں دیں فردوسِ بریں |
| ملتا ہے ندا سے پہلے سب کیا جُود شہے ابرار کے ہیں |
| تھی اُن کی گزر جب سدرہ سے داریں تھے قدموں میں اُن کے |
| تھے قصرِ دنیٰ میں میرے نبی درجات سخی دلدار کے ہیں |
| دن رات مدینے کے نوری ہر حاجت جس جا ہے پوری |
| محمود فضائل اطہر کے بجیں ڈنکے جس کردار کے ہیں |
معلومات