نبی کی ذات سے ہے یہ قرار کائنات میں |
وجود مصطفیٰ سے ہے بہار کائنات میں |
ملا نہیں کسی کو بھی یہ رتبہ آپ کے سوا |
خدا کا بس تجھے ملا دی دار کائنات میں |
ہے ان کے زائرین کے لیے نوید مغفرت |
بڑے ہیں خوش نصیب یہ ز وار کائنات میں |
جن و بشر ملک کی ہے یہ بھیڑ جو مزار پر |
ہے ایک ہی یہ دل نشیں مزار کائنات میں |
غلامی سے نجات مل گئی ہے انسا ن کو |
حضور نے بنا دیا وقار کائنات میں |
عتیق مصطفیٰ کا ہی تو فیض ہے جہان پر |
ہے ان کے دم قدم سے ہی نکھار کائنات میں |
معلومات