جو بانٹے دہر میں نبی کی ضیا |
مدینے سے چلتی رہے وہ ہوا |
فدا ہوں میں تیرے حسیں نام پر |
نبی میرے آقا اے صلے علیٰ |
میں قربان جاؤں سخی آل ہے |
ملے جن سے بیمار دل کو شفا |
مدینے سے مٹی ہو غازہ بنے |
عطا ہو نبی جی مجھے وہ فضا |
جسے چاہیں دے دیں یہ قاسم نبی |
ثنا گر ہے جن کا بنا خود خدا |
خسارہ لئے میں سخی در پہ ہوں |
سدا مانگتا ہوں نبی جی بھلا |
بقع آخری پھر ٹھکانہ بنے |
مدینے میں آئے مجھے بھی قضا |
یہ محمود عاصی زیاں کار ہے |
بچا لیں اسے بھی شہے دوسریٰ |
معلومات