| جتنے بھی آسماں پہ تارے ہیں |
| عکس یہ میری جاں تمہارے ہیں |
| تم حقیقت ہو زندگانی کی |
| باقی جتنے ہیں استعارے ہیں |
| سارے وصل و فراق کے لمحے |
| ہم نے اشعار میں اتارے ہیں |
| دشمنوں سے بھی پیار کرتا ہوں |
| تیری نسبت سے وہ بھی پیارے ہیں |
| ایک ہم ہی نہیں ستم خوردہ |
| جیتی بازی تو سارے ہارے ہیں |
معلومات