نسلوں سے پہچان ہے پیاری
لفظوں کی یہ کان ہے پیاری
سب سے بڑھ کے زبان ہے پیاری
اردو میری جان ہے پیاری
مذہب، رنگ و نسل سے بالا
مشترکہ اجداد کا ورثہ
دنیا میں اک شان ہے پیاری
اردو میری جان ہے پیاری
ملتی ہے پردیس میں مجھ سے
ہر اک پیارے بھیس میں مجھ سے
قدرت کا وردان ہے پیاری
اردو میری جان ہے پیاری
دھیان رکھیں سب بہنیں مائیں
اس کی پلکیں بھیگ نہ جائیں
ہر دل کا ارمان ہے پیاری
اردو میری جان ہے پیاری
اردو کے متوالے پیارے
اردو بولنے والے پیارے
چہروں کی مسکان ہے پیاری
اردو میری جان ہے پیاری

0
3