| جنتِ رب العلیٰ مشتاق ہے جن چار کی |
| اُن میں ہے اِک ذاتِ اقدس حضرتِ عمّارؓ کی |
| ہڈیوں تک ہے بھرا ایمان اس کے جسم میں |
| مثل ایسی ہے کہیں ایمان کے معیار کی |
| مومنوں کے واسطے راہِ ہدایت بن گیا |
| دیکھیے عظمت شہیدِ حیدرِ کرار کی |
| قاتلانِ حضرتِ عمار کو باغی گروہ |
| کہہ دیا سرکار نے تم مان لو سرکار کی |
| وہ لڑائی ہو جَمَل کی یا کہ پھر صِفِّین کی |
| یہ مدد کرتے رہے ہیں حیدرِ کرارؑ کی |
| بارگاہِ مرتضی میں پہنچے ہم آسانی سے |
| گردِ رہ بن کے جنابِ میثم و عمار کی |
| لاکھ ہو ظلم اس پہ لیکن سر بہ خم ہوتا نہیں |
| شان ہے یہ حیدرِ کرار کے حب دار کی |
| جس کے والد، والدہ اسلام کے پہلے شہید |
| منقبت شاہدؔ کہو اُس عاشقِ ابرارؐ کی |
معلومات