غمِ حسین میں رونا بڑی عبادت ہے
دلوں میں یاد کا رہنا بڑی سعادت ہے
ہمارے قلب میں دنیا میں اور جنت میں
حسین ابن علی آپ کی سیادت ہے
چلے ہیں کربلا نوری گھرانے والے سب
امام وقت کے ہاتھو ں میں ہی قیادت ہے
کلام مولا کریں روح کو جلا بخشیں
لبِ حسین کا ہر لفظ ہی طہارت ہے
حسین نسبتو ں میں اعلی ارفع اولی ہیں
وہ جن کے بابا کو تکنا بھی اک عبادت ہے
حیات پاک ہے ان کی نبی کا آئینہ
عظیم ابن علی آپ کی شہادت ہے
ہمیں تو کام نہیں ان کے دشمنوں سے کوئی
ہمیں تو دشمنِ شبیر سے عداوت ہے
ہمیں نصیب ہے اصحاب با وفا کی وفا
نبی کی آل سے مودت ہمیں نہایت ہے
بنایا یاد کا مسکن ذیشان نے دل کو
غمِ حسین میں دنیا کے غم سے راحت ہے

153