آرزو ہے مدحتِ خیرالبشر لکھتا رہوں
سیرتِ سرکارِ عالم عمر بھر لکھتا رہوں
جس مبارک چہرے سے روشن ہے ساری کائنات
اس جبیں کو مصدرِ شمس و قمر لکھتا رہوں
سرکا کے پہلو میں ہیں آرام فرما آج بھی
افضل و اعلی ہیں صدیق و عمر لکھتا رہوں
نورِ عینِ مصطفی آلِ نبی کی یاد میں
کربلا سے شام تک کا سب سفر لکھتا رہوں
الفتِ آلِ نبی میں پارہ پارہ ہو جگر
عمر بھر پھر اپنا ہی سوزِ جگر لکھتا رہوں
اے خدا عتیق عاجز کو ہنر دے نعت کا
نعت بھی ایسی کہ جو ہو پر اثر لکھتا رہوں

0
68