بہت سے ملک دیکھے ہیں |
بہت سے شہر دیکھے ہیں |
وہاں بھی نیند میں میں نے |
بہت سے خواب دیکھے ہیں |
اچھوتے خواب تھے سارے |
کہ ان خوابوں کا آپس میں |
کوئی رشتہ نہیں جڑتا |
مگر اک ڈور ایسی ہے |
سبھی سے جو گزرتی ہے |
کسی بھی ملک میں تھا میں |
کسی بھی شہر میں تھا میں |
مگر میں خواب میں اپنے |
ہی گاؤں میں ہمیشہ تھا |
معلومات