| کیا کبھی ظلم کی سرکار نہ بدلے گی ڈگر؟ |
| ہر شریف آدمی اب کانپ رہا ہے تھر تھر |
| ہے امیروں کی تو ہر چیز نئے ماڈل کی |
| فکر مفلس کو ہے دو وقت کی روٹی کی مگر |
| ڈھونڈتا رزق پریشاں ہے وطن میں کوئی |
| سیر کرنے کوئی پردیس کے کاٹے چکر |
| اب گلی کوچے میں نادار پڑے رہتے ہیں |
| لوگ اچھے تھے جو ہم سائے کی رکھتے تھے خبر |
| یا خدا سب کے لیے رزق فراواں کر دے |
| پیٹ کی فکر سے آزاد ہو ہر ایک بشر |
معلومات