| ہم جو ہنستے ہیں، مسکراتے ہیں |
| سب ہی حیرت میں ڈوب جاتے ہیں |
| اُس شبِ غم کے لمحے جب مجھکو |
| یاد آتے ہیں، پھر ستاتے ہیں |
| ہم حسیں خوشگوار لمحوں میں |
| وسوسوں کے شجر بوئے جاتے ہیں |
| میں نے اعلانِ عشق جب سے کیا |
| ہجر کا ڈر سبھی سناتے ہیں |
| تم نے دیکھے ہیں کھیت میں تنہا |
| وہ دِوانے جو گنگناتے ہیں |
| 21st May,2022 |
معلومات