اب ہمیں دیکھ کے روئے گا کون
دل ہمارے لیے کھوئے گا کون
شب ترے خوابوں میں بس گزر جائے
تجھ کو یوں یاد رکھ سوئے گا کون
ہو ثمر دار بے برگ شاخیں
بیج ایسا طرب بوئے گا کون
بد نمائے زمانہ ہوا خوش رو
داغ ایسے ترے دھوئے گا کون
بس ترا وہم ہے ورنہ ماہی
اک کھو ئے شخص کو کھوئے گا کون

0
16