بیکسوں نے جسے پُکارا ہے
یا نَبیؐ وہ کَرم تُمہارا ہے
جب سے چھوڑا تِرے وَسیلے کو
حال اَبتَر ہُوا ہمارا ہے
تیری حُرمت پہ پہرا دینا تھا
تیرے دشمن سے سب کا یارا ہے
ہاتھ ٹُوٹیں تِرے حَریفوں کے
رَب نے اُن کو غَضَب سے مارا ہے
نَفسا نَفسی کے ایسے عالَم میں
جائے تَسکیں تِرا دوارا ہے
دل اَغِثْنِیْ پُکارے جاتا ہے
استغاثہ ہی اَب سہارا ہے
دید بخشیں غُلاؔم کو آقاؐ
کہہ دیں تُو بھی ہمیں پیارا ہے

0
6